وفاقی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، عبد الحمید بٹ

بدھ 23 نومبر 2016 17:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالحمید بٹ نے کہا ہے کہ معاشرے کی تعمیر وترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہم کا حامل ہے، وفاقی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین رہنمائوں اور کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن خواتین ونگ کی صدر مہناز اختر، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ناصرہ ایڈووکیٹ، عہدے داران جمیلہ ظفر، ڈاکٹر گل رعنا، خالدہ ایوب، عظمی، حسنہ دین اور صائمہ شامل تھیں جنہوں نے عبدالحمید بٹ کو سندھ میں میڈیا ونگ کے حوالے سے خواتین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ کراچی ڈویژن کے میڈیا ونگ کے لئے صوبائی دفتر میں آفس الاٹ کیا جائے تاکہ کراچی سمیت سندھ کی خواتین کے ساتھ رابطوں کو مئوثر انداز سے آگے بڑھایا جا سکے۔ عبد الحمید بٹ نے وفد کو یقین دلایا کہ سندھ میں پارٹی کی کامیابی کے لئے خواتین ونگ کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔