وفاقی کابینہ کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کے بعد وزیر وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی میں ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا گیا

بدھ 23 نومبر 2016 17:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) وفاقی کابینہ کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کے بعد وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے قومی اسمبلی میں آمد پر زبردست استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایوان میں آئے تو ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وزیر خزانہ کو آج تو خوش آمدید کہنا چاہیے۔ اس پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔