پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختیار شہید کی پہلی برسی (کل) منائی جائیگی

بدھ 23 نومبر 2016 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختیار شہید کی پہلی برسی کل ( جمعرات ) 24نومبر کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہید کی خدمات کے اعتراف میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تعزیتی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔گزشتہ سال 24نومبر 2015ء کے روز میانوالی کے قریب کندیاں میں فضائیہ کے ایف ٹی- 7 طیارے کو معمول کی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ مریم مختیار شہید ہو گئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :