رواں سال کے آخرتک پاکستان پولیوسے پاک ملک بن جائیگا، اقوام متحدہ

بدھ 23 نومبر 2016 17:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان رواں سال کے آخر تک پولیو سے پاک ملک بن جائے گا۔سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں اقوام متحدہ کی نمائندہ اینجیلا کرنے نے کہاکہ پاکستانی حکومت اوربین الاقوامی تنظیم کی کوششوں کے باعث پاکستان رواں سال کے آخرتک پولیو سے پاک ملک بن جائے گا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی نمائندہ کے مطابق 2014 میں 5 لاکھ بچوں کوپولیو کے قطرے نہیں پلائے جاسکے تھے تاہم اب اس تعداد میں خاظر خواہ کمی آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں 309 پولیو کے کیس موجود تھے جو اس سال محض 17 رہ گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال پولیو کیسز کی تعداد میں کم ازکم 85 فیصد کمی ہونے کے بعد یونیسیف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگراسی طرح مثبت پیش رفت ہوئی تو ملک کو پولیو سے پاک ملک قراردیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :