ایف پی سی سی آئی الیکشن، یونائیٹڈ بزنس گروپ کے تمام لیڈرز اور کارکنان ایکشن میں آچکے ہیں،گلزار فیروز

یو بی جی نے کاروباری برادری کو انکاکھویا ہوا مقام دلوایا ،خالدتواب، زبیر طفیل کی نامزدگی مستند بزنس لیڈران نے کی ،حسیب خان یو بی جی کی قیادت کی جانب سے صدارتی امیدوارکی نامزدگی میرے لئے اعزازہے،زبیرطفیل،اجلاس سے حنیف گوہر اور دیگر کا خطاب

بدھ 23 نومبر 2016 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے مرکزی ترجمان گلزار فیروز نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے تمام لیڈرز اور کارکنان ایکشن میں آچکے ہیں، ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں مقابلے میں کمزور گروپ ہونے کے باوجود بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لے گا اور ہمارے لیڈران نے پاکستان بھر میں ہنگامی دورے شروع کردیئے ہیں،ہمارے صدارتی امیدوار زبیر طفیل،سینئرنائب صدارت کے امیدوار عامرعطاباجوہ اور نائب صدور کے تمام امیدواروں کو پاکستان بھر میں بزنس کمیونٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور انتخابات میں مفاد پرستوں کو عبرتناک شکست ہوگی۔

یہ بات حنیف گو ہر چیف الیکشن کوارڈینیٹر اور اپنی جانب سے یو بی جی الیکشن سیل میں منعقد کی گئی الیکشن ورکنگ سیل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یو بی جی کی جانب سے فیڈریشن الیکشن میں صدارتی امیدوار زبیرطفیل،یو بی جی سندھ ریجن کے چیئرمین خالدتواب، سینیٹر عبدالحسیب خان،نقی باڑی،میاں ارشدفاروق،شکیل احمدڈھینگڑا،آتم پرکاش،سعیدہ بانو،عرفان سروانہ، رضوانہ شاہد،تاجور بیگ،فرزانہ خان، فرزانہ بر نی،مریم چوہدری، صا حبزادی ما ہین خان ،نوراحمدخان ، اکرام راجپوت، طارق حلیم، جاوید اقبال، حافظ بلال اور دیگر بھی موجود تھے۔

گلزار فیروز نے کہا کہ یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک، سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور دیگر لیڈران نے دوسال قبل ایف پی سی سی آئی کے بگڑے ہوئے مالی معاملات کو درست کرنے اوروسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی صفائی کا جو مشن شروع کیا تھا وہ30دسمبر کو باقی ماندہ5فیصد سے مفاد پرستوں کے خاتمے سے پورا ہوجائے گا۔اس موقع پر خالدتواب نے کہا کہ ہمارے گروپ نے کاروباری برادری کو انکاکھویا ہوا مقام دلوایا ہے اور انکے مسائل براہ راست حل کرانے کی کامیاب جدوجہدکی ہے،ہمارے صدارتی امیدوار زبیرطفیل نے امیدوار نامزد ہونے سے دوسال پہلے سے ہی ایف بی آر میں بزنس کمیونٹی کے مفاد کی جنگ لڑی ہے اور وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے ایکسپورٹرز کے طویل عرصہ سے رکے ہوئے سیلزٹیکس ریفنڈز واپس دلوائے ہیں ۔

سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ ،زبیر طفیل یو بی جی کے ایسے امیدوار ہیں جنکی بزنس کمیونٹی کیلئے خدمات پہلے سے ہی جاری ہیں اور آئندہ بھی وہ یہ سلسلہ جاری رکھیں گے، فیڈریشن کے صدارتی الیکشن میں زبیر طفیل کی نامزدگی پورے پاکستان کے مستند تاجررہنمائوں نے کی ہے اور ہم 2017کا ایف پی سی سی آئی الیکشن بھی بھرپور اکثریت سے جیتیں گے۔ یو بی جی کے صدرتی امیدوار زبیرطفیل نے کہا کہ یو بی جی کی قیادت نے مجھے صدارتی امیدوار نامزد کیا جو میرے لئے اعزاز ہے اور مجھے تمام تر ذمہ داریوں کا احساس ہے،ان ذمہ داریوں سے نہ تو میں نے ماضی میں راہ فرار اختیار کی تھی اور آئندہ بھی بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے کی جدوجہد جاری رہے گی اورمیں صدر منتخب ہونے کے بعد بھی بزنس کمیونٹی کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا،تمام فیصلے مشاورت سے ہونگے اور ذمہ داری، جوابدہی و احتساب کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا۔

حنیف گوہر ، چیف الیکشن کوارڈینیٹرنے کہا کہ یو بی جی نے فیڈریشن چیمبر آف کامرس سے تاجروں کو لاٹھی سے ہانکنے والوں سے نجات دلائی اور اب ڈرائنگ روم میں من مانے فیصلے کرنے والے بچے کھچے افرادبھی ندامت کے ساتھ گھر جانے کی تیاریاں کرلیں، فیڈریشن کو زبیرطفیل جیسا مضبوط صدر ہی درکار ہے جو بزنس کمیونٹی کے مسائل کا ادراک رکھتا ہو ۔

متعلقہ عنوان :