کراچی، پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

بدھ 23 نومبر 2016 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پریڈی میں پولیس چھاپے کے دوران 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی صدر عرفان سموں کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں عبدالبشیر، عبدالرحمان اور کمال الدین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشتگردوں نے افغانستان میں تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزموں کے قبضے سے دستی بم، کریکر اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ دوسری جانب قائد آباد سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزم دھر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں سلیمان، رحیم الدین اور محمد جنید شامل ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئیں۔

متعلقہ عنوان :