ایبٹ آبادآل ٹریڈرز فیڈریشن کا اجلاس 26 نومبر کو ہو گا

بدھ 23 نومبر 2016 16:56

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کی میڈیا ایڈوائزری کونسل نے آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوآرڈینیشن کونسل آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد اور کنوینئرز اصلاحاتی کمیٹی کے متفقہ فیصلہ کے مطابق جنرل باڈی کا اجلاس 26 نومبر کو بوقت دن 3 بجے مقامی ہوٹل میں طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایبٹ آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور ضلع ناظم کے دھرنے میں شرکت کی درخواست پر مشاورت اور فیصلہ کیا جائے گا۔ تمام اراکین جنرل باڈی کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ عوامی اور تاجروں کے مفاد میں اہم فیصلے کئے جائیں۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کے فنڈ کی بندش کے خلاف ضلع ناظم ایبٹ آباد نے بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ فوارہ چوک کے مقام پر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔