بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں7بھارتی فوجی ہلاک

ایل اوسی پر جوان جواں مردی سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 3جوان بھی شہید ہوگئے،فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 نومبر 2016 16:12

بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کی جوابی فائرنگ ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) :بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری ہے،ایل اوسی پربھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں پاک فوج کے 3جوان جواں مردی کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے،پاک فوج نے بھارت کے 7فوجی بھی جوابی فائرنگ میں ماردیے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن پرفائرنگ کاتبادلہ تاحال جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کاکہناہے کہ لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج شہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے۔وادی نیلم میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مسافربس اور ایمبولینس کونشانہ بنایا گیاتھا۔جس کے نتیجہ میں 9مسافرشہیدہوگئے ۔پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج کے 3جوان جواں مردی سے دشمن کامقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔شہداء میں کیپٹن تیمورعلی خان،حوالدارمشتاق حسین اور لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارت کشمیرکے مسئلے سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔یادرہے بھارتی فوج کی رواں سال فائرنگ سے 57شہری شہید ہوچکے ہیں۔