ْ سہیل خان پروڈکشن کی فلم ’’شور شرابہ‘‘ کا آٹھ سیکنڈ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر لانچ کردیا ہے

بدھ 23 نومبر 2016 16:22

ْ سہیل خان پروڈکشن کی فلم ’’شور شرابہ‘‘ کا آٹھ سیکنڈ کا ٹیزر سوشل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) سہیل خان پروڈکشن کی فلم ’’شور شرابہ‘‘ کا آٹھ سیکنڈ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر لانچ کردیا ہے، جس میں اداکارہ رابی پیرزادہ اور عدنان خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے میوزک ڈائریکٹر ذوالفقار عطرے، رائٹر محمد طارق اور ہدایتکار حسنین حیدر آبادوالہ ہیں۔ سہیل خان نے کہا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جس کا اتنا مختصر ٹیزر لانچ کیا گیا ہے، حالانکہ ٹیزر 30 سیکنڈ کا ہوتا ہے مگر ہم نے ایک نیا آئیڈیا متعارف کروایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’شورشرابہ‘‘ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے ایک بہترین فلم ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :