چین میں کوئلے کی قیمتوں میں مسلسل کمی

بدھ 23 نومبر 2016 16:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) ایک اہم پرائس انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ چین کے کوئلے کی قیمتیں رواں ہفتے گرتی رہیں۔چن وانگ ڈائو اوشن شپنگ کولڈ ٹریڈنگ مارکیٹ کمپنی لمٹیڈ کے مطابق بوہائی ۔

(جاری ہے)

رم سٹیم ، کول پرائس انڈیکس جو کہ شمالی چین کی اہم بندرگاہوں میں کوئلے کی قیمتوں کا پیمانہ ہے ، ایک ہفتے قبل سے 0.5فیصد گر کر 601یوآن (87.22 امریکی ڈالر ) فی ٹن ہو گیا ، یہ قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن کی طرف سے کوئلے کی قیمتوں کے اضافے کے پیش نظر کوئلے کی سپلائی میں اضافے کیلئے اقدامات نافذ کئے جانے کے بعد سے کوئلے کی قیمتوں میں کمی کا مسلسل تیسرا ہفتہ تھا ۔

متعلقہ عنوان :