قطری شہزادے کی دستاویز سے نواز شریف کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ شیخ رشید
سمیرا فقیرحسین بدھ 23 نومبر 2016 14:08
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2016ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی کے آنے یا کسی کے جانے سے اداروں کے فیصلوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق صاحب کا کہنا ہے کہ میرا ڈبل اسٹینڈرڈ ہے ، میں ایاز صادق کو کہوں گا کہ وہ جا کر نواز شریف سے پوچھیں کہ میرا اسٹینڈرڈ کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جتنا نقصان اسپیکر صاحب نے اس ملک کو پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا ۔
لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں قطری شہزادے کی آمد نے دنیا بھر میں ملک کی عزت خراب کی۔پانامہ لیکس سے متعلق کیس میں عوامی عدالت میں نواز شریف مقدمہ ہار چکے ہیں۔(جاری ہے)
قطری شہزادے کی دستاویز پر نواز شریف کی بھی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں میں اسمبلی کا وہ رکن ہوں جسے جہازسے 2 بار اتارا گیا،زیادتی کرنے پر امریکی دفتر خارجہ کو مجھ سے معافی مانگنی چاہئیے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نےڈ اکٹر عاصم کے معاملے پرنوازشریف سے ڈیل کر رکھی ہے۔ اپوزیشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اپوزیشن نہیں کریں گےتوکیا فضل الرحمان کریں گے؟اپوزیشن عمران خان اورمیری وجہ سے زندہ ہے۔ پانامہ لیکس میں پی ٹی آئی کے سابق وکیل حامد خان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حامد خان کا کیس سے علیحدہ ہونا تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان میرے دوست ہیں ان کودفاع کرنے لیے تیارہوں۔پی ٹی آئی کا دفاع ان کے اپنے کوآرڈینیٹرزکریں گے۔ آرمی چیف سے متعلق انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے را کے ایجنٹ کو پکڑا۔ آرمی چیف کا خاندان شہیدوں کا خاندان ہے۔ آرمی چیف نے ملک کے لیے بہت سے خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پرحملے اس لیے جاری ہیں کہ پاکستان کے اندر بھارتی ایجنٹ موجود ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ نواز شریف صاحب کو اپنی حالت کا نہیں پتا گورنرسندھ کی حالت کا کیا پتا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.