ربیع الاول کا چاند 30 نومبر بروز بدھ کونظر آنے کا امکان

بدھ 23 نومبر 2016 14:09

فیصل آباد۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)مختلف مذہبی ایام اور اسلامی تہواروں کے بارے میں سو فیصد درست پیشگوئیاں کرنے والے ملک کے ممتاز ماہر فلکیات ، علم الاعداد ، قمر شناس و روئت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج نے پیشگوئی کی ہے کہ صفر المظفر کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہو گا اور ربیع الاول 1438ھ کا چاند 30نومبر بروز بدھ بمطابق 29صفر کی شام بوقت نماز مغرب نظر آئے گا ۔

(جاری ہے)

اس طرح یکم ربیع الاول یکم دسمبر بروز جمعرات کو ہو گی۔انہوںنے بتایا کہ اگرچہ نیا چاند 28نومبر بروز پیر کی شام پیدا ہو گا لیکن چونکہ 29نومبر کو اس کا لیگ ٹائم مکمل نہیں ہو گا اس لئے اسے پاکستان سمیت خطہ کے دیگر ممالک میں کہیں بھی دیکھنا ممکن نہیں۔انہوںنے بتایاکہ 30نومبر بروز بدھ کی شام نئے چاند کا لیگ ٹائم مکمل ہو گا اور وہ افق پر 48سے لے کر 56منٹ تک موجود رہے گا اس لئے اسے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔