ایف بی آئی نے اداکار بریڈ پٹ کو تمام الزامات سے بر ی کر دیا

بدھ 23 نومبر 2016 13:51

ایف بی آئی نے اداکار بریڈ پٹ کو تمام الزامات سے بر ی کر دیا
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے اداکار بریڈ پٹ کو طیارے میں اپنے بچوں کے ساتھ ناروا سلوک کے الزامات سے بے گناہ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی نے کہا ہے کہ بریڈ پر انجلینا کی طرف سے لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہو سکے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس سال 14 ستمبر پر اپنے نجی طیارے پر ایک سفر کے دوران انھوں نے بچوں کے ساتھ غصے میں ڈانٹ ڈپٹ کی اور ان پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی اس لئے ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا جائے گا۔

52 سالہ بریڈ پٹ کو پہلے ہی لاس اینجلس کائونٹی ڈیپارٹمنٹ آف چائلڈ پروٹیکشن اور فیملی نے ان الزامات سے بری کر دیا تھا۔یادرہے کہ مذکورہ واقعے کے صرف چار دن بعد انجلینا نے بریڈ سے طلاق کے لئے عدالت کو درخواست دیدی تھی جس میں کہا گیا وہ یہ فیصلہ اپنے بچوں کی اچھی صحت کے لئے کر رہی ہے۔