اکتوبر کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 0.59 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

بدھ 23 نومبر 2016 13:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) اکتوبر2016ء کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 0.59 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ برائے شماریات کے مطابق اکتوبر 2016ء کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 1.053 ارب ڈالر ہوگئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 1.047 ارب ڈالر تھیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ عرصہ کے دوران نیٹ ویئر، بیڈ ویئر کی برآمدات میں بالترتیب 4.89 فیصد اور 7.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ خیموں اور ترپالوں کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سلے سلائے کپڑوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی بی ایس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات 4.082 ارب ڈالر رہی۔

متعلقہ عنوان :