امریکی سٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ

بدھ 23 نومبر 2016 13:45

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) امریکی سٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے ڈوو جونز انڈیکس 19000 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

(جاری ہے)

وقفے سے قبل ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج 27.6 پوائنٹس (0.15 فیصد) بڑھ کر 18984.29 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔اس سے قبل کچھ لمحات کیلئے یہ 19014.73 پوائٹس پر بھی رہا۔ایس اینڈ پی۔ 500 انڈیکس 1.33 پوائنٹس (0.06 فیصد) بڑھ کر 2199.51 پوائنٹ پر آگیا۔نصداق کمپوزٹ انڈیکس 8.93 پوائنٹ (0.17 فیصد) بڑھنے کے بعد 5377.79 پوائنٹ پر آگیا۔