چلی نے اے آئی آئی بنک کا رکن بننے کی خواہش ظاہر کر دی

بدھ 23 نومبر 2016 13:27

سنتیاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) چلی کے صدر مائیکل بیشلٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے تجویز کردہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک (اے آئی آئی بی ) کا رکن بننا چاہتا ہے ۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار چینی صدر شی چن پھنگ کے دورہ سنتیاگو کے دوران ان سے ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

چینی صدر نے ان کی اس خواہش کا خیرمقدم کیا ، بعد ازاں دونوں رہنمائوں کی ملاقات کے دوران مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں دونوں ممالک نے جامع حکمت عملی کی شراکت داری کے تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا اور فری تجارتی معاہدے کا درجہ بڑھانے کے سلسلے میں جلد از جلد بات چیت شروع کرنے پر رضامندی ظاہری کی ۔

متعلقہ عنوان :