Live Updates

لندن سے واپسی پر عمران خان کے ہاتھ میں انگوٹھیوں کی تعداد دو ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 نومبر 2016 12:41

لندن سے واپسی پر عمران خان کے ہاتھ میں  انگوٹھیوں کی تعداد دو ہو گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2016ء) : لندن سے واپسی پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے ہاتھ میں انگوٹھیوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین تین روز کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے اپنے بیٹوں سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوست کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وطن واپسی پر عمران خان کے ہاتھ میں انگوٹھیوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے روحانی پیشوا نے پانامہ لیکس کیس میں کامیابی کے لیے عمران خان کو دوسری انگوٹھی پہنوائی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کی ایک انگوٹھی کا تذکرہ میڈیا پر آیا تھا جس سے متعلق بعد ازاں معلوم ہوا تھا کہ کپتان نے یہ انگوٹھی ممکنہ طور پر سیاست میں کامیابی کے لیے پہن رکھی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :