وادی سون کے موسمی حالا ت زیتون کی پیداوار کیلئے انتہائی مناسب ہیں ،ماہرین

بدھ 23 نومبر 2016 12:13

سلانوالی۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ سرگودہاڈویژن میںواقعہ وادی سون کے موسمی حالا ت زیتون کی پیداوار کیلئے انتہائی مناسب ہیں کیونکہ وادی سون سکیسرسطح سمندر سے تقریبا900میٹرکی بلندی پر واقعہ ہے جبکہ سکیسر کی چوٹی سطح سمندرسے 1600میٹر کی بلندی پر سلسلہ کوہ نمک سے ملحقہ پہاڑی علاقہ پر واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

وادی سون کے موسمی حالات کے تناظر میں جنگلی زیتون کی پیوندکار ی یا گرافٹنگ کرکے زیتون کی تجارتی اقسام مثلا آٹوبراٹیکا، کوراٹینو فرانتویو اور لیسنوکی ترویج کے روشن امکانات ہیں۔ان اقسام کوترقی د ے کر زیتون کے تیل کی اچھی پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے اور خوردنی تیل پر خرچ ہونے و الا کثیرزرمبادلہ بھی بچایاجاسکتاہے ۔ضرورت ا س امرکی ہے کہ سرگودہاڈویثرن کے علاقہ وادی سون جیسے پہاڑی علاقے میں زیتون کی کا شت کوتجارتی بنیادوں پر متعارف کروایاجائے۔