امریکی مارکیٹ میں روئی کے نرخوں میں کمی

بدھ 23 نومبر 2016 12:06

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) امریکی مارکیٹ میں روئی کے نرخوں میں کمی ہوئی۔نیویارک مارکیٹ میں مارچ کیلئے روئی کے سودے 0.03 سینٹ (0.04 فیصد) گر کر 72.29 سینٹ فی پونڈ رہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں روئی کی کل 30882 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 2367 گانٹھیں کم ہے۔