پاکستان کان کنی ‘ توانائی کی پیداور سمیت دیگر شعبوں میں یوکرین کے تجربات سے استفادہ کرسکتا ہے، یوکرینی سفیر

بدھ 23 نومبر 2016 10:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان کان کنی ‘ توانائی کی پیداور سمیت دیگر مختلف شعبوں میں یوکرین کے تجربات سے استفادہ کے ذریعے شعبہ جاتی ترقی میں مدد حاصل کرسکتا ہے۔ یوکرین کے سفیر ولادی میر لیکموف نے کہا ہے کہ پاک یوکرین دو طرفہ تجارت گزستہ مالی سال 2015-16ء کے دوران 110 ملین ڈالر رہی ہے جو اس کی استعداد سے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں یوکرین کے تجربات اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے استفادہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت میںا ضافہ کے وسیع امکان موجود ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے یوکرین کو 39.45 ملین ڈالر کی برآمدات جبکہ یوکرین سے 70.34 ملین ڈالر کی درآمدات کی تھیں۔ انہوں نے پاکستانی برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ یوکرینی منڈی کی ضروریات کے پیش نظر مصنوعات کی تیاری اور برآمد پر توجہ دیں جس سے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :