پاک بیلجیئم تجارت کا حجم 817 ملین ڈالر ہو گیا، توازن پاکستان کے حق میں

بدھ 23 نومبر 2016 10:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) سال 2015ء کے دوران پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تجارت کا حجم 817 ملین ڈالر ہو گیا اور تجارتی توازن تجارت پاکستان کے حق میں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بیلجیئم کے سفیر فریڈرک ورہائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان نے گذشتہ سال بیلجیئم کو 592 ملین ڈالر کی برآمدات کی تھیں جبکہ درآمدات کا حجم 225 ملین ڈالر رہا تھا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے تبادلوں سے باہمی تجارت میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کے استحکام میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :