2015ء کے دوران فرانس کو برآمدات میں 10.7 فیصد اضافہ ہوا،وزارت تجارت

بدھ 23 نومبر 2016 10:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) سال 2015ء کے دوران فرانس کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 10.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس کی سہولت کے بعد یورپی ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران فرانس کو 768.37 ملین یورو کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ اس سے پہلے سال کے دوران فرانس کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 694.55 ملین یورو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اسطرح سال 2014ء کے مقابلہ میں سال 2015ء کے دوران فرانس کو کی جانے والی برآمدات میں 10 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فرانس کو کی جانے والی بڑی برآمدات میں ملبوسات، کپڑے، نٹ وئیر اور ہوزری سمیت دیگر مختلف مصنوعات شامل ہیں۔ یورپی یونین کے ممالک کو برآمدات کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں عالمی تجارتی میلوں میں برآمد کنندگان کی شرکت کے ساتھ ساتھ پاک فرانس بزنس کونسل کی کاوشیں بھی شامل ہیں جبکہ وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان بھی ملکی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :