نیکٹا نے کالعدم تنظیموں کی الیکٹرانک میڈیا پر پیغام رسانی کو روکنے کیلئے پی ٹی اے سے رابطہ کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 22 نومبر 2016 21:53

نیکٹا نے کالعدم تنظیموں کی الیکٹرانک میڈیا پر پیغام رسانی کو روکنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 نومبر 2016ء) نیکٹا نے کالعدم تنظیموں کی الیکٹرانک میڈیا پر پیغام رسانی کو روکنے کیلئے پی ٹی اے سے رابطہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کالعدم قرار دی گئی کئی خطرناک اور دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے سوشل میڈیا کو استعمال کرکے عوام کو گمراہ کرنے اور شدت پسندی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے اب نیکٹا کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے۔ نیکٹا نے پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ کالعدم قرار دی گئی تمام تنظیموں کی سوشل میڈیا پر پیغام رسانی کو فوری روکا جائے۔ ان تنظیموں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے سوشل میڈیا اکاونٹس کو فوری بند کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :