سندھ اسمبلی:پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان کی تحریک التواء کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا گیا

منگل 22 نومبر 2016 23:34

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں منگل کو پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے پیش کردہ تحریک التواء کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان کی تحریک کا تعلق حکومت سندھ کی جانب سے ملازمتوں میں ہونے والی بھرتیوں کے لیے کراچی والوں کے حصے سے تھا ۔ تحریک کی وزیر قانون ڈاکٹر سکندر میندھرو نے مخالفت کی اور اس سلسلے میں انہوں نے بعض تکنیکی نقائص کی نشاندہی کی ۔ جس پر اسپیکر نے ان کی تحریک کو خلاف ضابطہ قرار دے کر مسترد کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :