میٹر و پولٹین کارپوریشن کے 82کونسلروں میں سے 48کونسلروں کی ہمیں حمایت حاصل ہے ،کونسلراتحاد

میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کو فوری طورپر استعفیٰ دے دینا چاہئے ورنہ ہم اس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرینگے آئندہ میئر امیدوار نہیں ہوں، میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ،میٹر پولٹین کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم کاکڑ کی پریس کانفرنس

منگل 22 نومبر 2016 23:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) میٹر پولٹین کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم کاکڑ کونسلر اتحاد کے لیڈر اسلم رند ، یحیٰ ناصر ، عبداللہ خان ناصر ، فاروق لانگو، کبیر آغا نے کہا ہے کہ میٹر و پولٹین کارپوریشن کے 82کونسلروں میں سے 48کونسلروں کی ہمیں حمایت حاصل ہے میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کو فوری طورپر استعفیٰ دے دینا چاہئے ورنہ ہم اس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرینگے ۔

انہوںنے یہ بات منگل کی رات کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔عبدالرحیم کاکڑ نے اعلان کیا کہ وہ میئر کے لئے امیدوار نہیں ہے ہم نے اپنے اتحاد میں فیصلہ کیا ہے کہ میئر کون ہوگا اس کیلئے بھی ہم نے اس کا انتخاب کر لیا ہے ڈپٹی میئر کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیںکیا ہے اپوزیشن اور کونسلر اتحاد آزاد ارکان مسلم لیگ ن وحد المسلمین ، تحریک انصاف ودیگر کونسلر حضرات ہمارے ساتھ ہیں ہم کسی دباؤ پر نہیں آئینگے فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ابھی تک بجٹ پاس نہیں ہوا ہے میئر اور اکاوٹنٹ مل کر چیک جاری کر رہے ہیں ہم جلد ہی چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری بلدیات کو تمام صورتحال سے آگاہ کریں گے ہم نے پہلے دو وائٹ پیپر جاری کئے ہیں اب تیسرا وائٹ پیپر ہم نے تیار کرلیا ہے جسے ہم جاری کرینگے ، اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم کاکڑ نے کہاکہ حکومتی کونسلروں نے ہم سے رابطہ قائم کیاتھا ہم ان کو کہا تھاکہ جب تک مسائل حل نہیں ہونگے اس وقت تک کوئی بات چیت نہیںہوسکتی فنڈ برابری کی بنیاد پر تقسیم کیاجائے غیر قانونی طورپر جو بھرتیاں کی گئی ہے اسے منسوخ کیا جائے اس کے علاوہ دیگر مطالبات بھی ہم ان کو پیش کئے تھے مگر انہوںنے کوئی جواب نہیں دیا ۔

انہوںنے کہاکہ میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ اپنی اکثیریت ایوان میں کھو چکے ہیں لہذا ان کو فوری طورپر استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ میٹر پولٹین کارپوریشن اور کونسلر اتحاد کا ایجنڈا صرف ایک پوائنٹ پر ہے کہ میئر نہیں جو کرپشن کی ہے ا س سے عوام کو آگاہ کیاجائے کیونکہ عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے اور ہم اس کے جوابدہ ہے ۔ عبدالرحیم کاکڑ نے واضح کیا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میں آئندہ کا امیدوار ہونگا ۔

انہوںنے کہاکہ میٹر وپولٹین کارپوریشن کے اکاؤنٹنٹ غیر قانونی طورپر چیک تقسیم کر رہے ہیں ان کی قانونی کوئی حیثیت نہیں اس بارے میں ہم چیف سیکرٹری کو فوری طورپر آگاہ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جب میٹر پولٹین کارپوریشن میں انتخابات ہوئے تھے کہ ہم نے یہ توقع رکھی تھی کہ کوئٹہ شہر کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 5ارب روپے کوئٹہ شہر کے لئے دیئے جس کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہا گئے ہیں اور کس پر خرچ کئے گئے ہیں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اسلم رند نے کہاکہ میئر گروپ سے مسلم لیگ ن وحد المسلمین ، تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتیں جن کے کونسلر پہلے میئر کے حمایتی تھے اب ان کا حمایت چھوڑ چکے ہیں ایوان کے 82کونسلروں میں سے 48 کی ہمیں حمایت حاصل ہے ڈپٹی میئر محمدیونس لہڑی ، میٹرو پولٹین کارپوریشن ایوان کے چیئرمین ہیں ان کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیںکیا گیا ہے، میئر حمایت کھو چکے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ فوری طورپر مستعفی ہوجائے ورنہ ان کیخلاف تحریک اعدم اعتماد پیش کی جائیگی ۔

اس موقع پر قاضی قاہر ، رضا وکیل ، محمدحسین ، ثناء شاہ ، نسیم اللہ ، نصیر قمبرانی، مجید لہڑی ، فیض اللہ ، خدابخش لہڑی، عبدالغفار قمبرانی ، جمال لانگو ، مرزا خان ، عبدالحنان ،بوستان اور دیگر کونسلرز بھی موجو د تھے ۔