سیالکوٹ، فش فارم میں گھسا مگر مچھ پکڑا گیا،3 ماہ میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی مچھلیا ں کھا چکا تھا

منگل 22 نومبر 2016 23:25

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء) فش فارم میں گھسا ہوا مگر مچھ پکڑ کر محکمہ وائڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ روڈ پر واقع رانا شفاقت علی فش فارم میں تقریباًً میٹر لمبا ، موٹا اور تازہ مگر مچھ گھس آیا جسے جال کے ذریعے پکڑ کر محکمہ وائڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

فش فارم مالکان کا کہنا ہے کہ مگر مچھ تقریبا3 ماہ سے یہاں گھسا ہوا تھا اور یہ 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی مچھلیا ں کھا چکا ہے ۔