وزیراعلیٰ پنجاب کی پشاور دھماکے کی مذمت، سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

منگل 22 نومبر 2016 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پشاو رکے علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔