پشاور،ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات شعیب الدین کی زیرِ صدارت تعزیتی اجلاس

منگل 22 نومبر 2016 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات شعیب الدین کی زیرِ صدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمے کے افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،جس میں روزنامہ مشرق کے چیف نیوز ایڈیٹر محمد ارشاد اور روزنامہ نوائے وقت کے بیوروچیف محمد ریاض کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور غمزدہ لواحقین کو یہ ناقابل ِ تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کر نے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :