ضلعی حکومت نے اشیائے خوردونوش کے ازسرنو نرخ متعین کردیئے۔نوٹیفکیشن جاری

منگل 22 نومبر 2016 22:55

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء)ضلعی حکومت ڈیرہ غازیخان نے 30سے زائد اشیائے خوردونوش کے از سر نو نرخ متعین کر دیئے ہیں اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

نئے نرخوں کا اطلاق فوری طو رپر ہو گا․ گرانفروشی اور نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی․ ․ چیئرمین / ڈی سی او ندیم الرحمن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا موٹی 155روپے فی کلو ، دال چنا باریک 144روپے ، دال مسور کوری 132روپے ، موٹی 154روپے ، دال ماش دھلی چائنہ 184روپے ، دال ماش بغیر دھلی 170روپے ، دال مونگ دھلی 104روپے ، دال مونگ بغیر دھلی 92روپے ، چنا سفید موٹا امپورٹڈ 175روپے ، باریک 155روپے ، بیسن 150روپے ، چاول کرنل پکی نیا 75روپے ، پرانا 85روپے ، چاول کرنل کچی نیا 75روپے ، پرانا 85روپے ، چاول کرنل چھوٹی 50روپے ، چاول اری چھ 35روپے ، سوجی او رمیدہ 44روپے ، مرچ پسی ہوئی 180روپے ، مسور ثابت 105روپے ، گوشت چھوٹا 525اور گوشت بڑا 270روپے فی کلو فروخت ہو گا ․ دودھ 65روپے اور دہی 75روپے فی لٹر فروخت کیا جائے گا۔