حکومت پنجاب کی ہدایت پر کاشتکاروں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ندیم الرحمان

منگل 22 نومبر 2016 22:55

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کاشتکاروں کے مسائل حل کیے جائیں گی․ کسان پیکج کے تحت بغیر سود قرض کی فراہمی ، معیاری کھاد اور زرعی ادویات اور واپڈا سے متعلق مسائل کے حل کیلئے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ کاشتکار تنظیموں کی مشاورت سے کسان پیکیج کے ثمرات غریب کاشتکار تک پہنچائے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بات ضلعی مشاورتی کمیٹی برائے زراعت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او ندیم الرحمن نے کہاکہ کھاد اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کیلئے سب کو کردارادا کرنا ہو گا ․ کاشتکاروں میں معیاری بیج کی فراہمی اور جدید طریقہ کاشت روشناس کرانے کیلئے محکمہ زراعت کردارادا کرے ․ اجلاس میں فصلوں کی موجودہ صورتحال ، زرعی قرضہ ، پانی کی فراہمی و بجلی کے مسائل اور کاشتکاروں کی فلاح کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ․ اجلاس میں ای ڈی او زراعت عبدالغفور غفاری ، ڈسٹرکٹ آفیسر ز ڈاکٹر توصیف طاہر ، ملک خادم حسین ، محمد شاہین ، ارشاد احمد ، جمیل احمد ، ای اے ڈی اے اطہر جلیل ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد اعجاز ،زبیر ملکانی ، فاروق احمد بنک کے بشیر احمد چنگوانی ، محمد اقبال کے علاوہ سیف اللہ گاڈی ، حسنین عباس ، نعیم مصطفی ، عصمت اللہ لغاری ، عبدالحئی ، بلال حسین او ردیگر متعلقہ افراد اور کاشتکاروں تنظیموں کے عہدیدار موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :