سکیل17میں اپ ہونیوالے تمام ملازمین کو اپنے عہدوں کے ساتھ ایڈیشنل لفظ استعمال کرنے کی منظوری

منگل 22 نومبر 2016 22:55

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بنیادی سکیل 17میں اپ گریڈ ہونے والے تمام کیٹگریز کے ملازمین کو اپنے عہدوں کے ساتھ ایڈیشنل کا لفظ استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بنیادی سکیل 16میں 10سال مدت ملازمت پوری کرنے والے تمام اکائونٹس آفیسر/اسسٹنٹ بجٹ اینڈ اکائونٹس آفیسر بی پی ایس 17میں اپ گریڈ ہونے کے بعد اپنے عہدے کی جگہ ایڈیشنل اسسٹنٹ منیجر کارپوریٹ اکائونٹس، اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرز اپ گریڈ ہونے کے بعد ایڈیشنل آڈٹ آفیسر، کمرشل سپریٹنڈنٹس اپ گریڈ ہونے کے بعد ایڈیشنل ریونیو آفیسر/اسسٹنٹ منیجر کسٹمرسروسز،سپروائزرڈیٹاکوڈر/ڈیٹا انٹری/کمپیوٹرآپریٹرز اپ گریڈ ہونے کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ منیجر (کمپیوٹر)، آفس سپرنٹنڈنٹس اپ گریڈ ہونے کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایچ آر /ایڈمن )، سٹور سسٹم سپروائزر اپ گریڈ ہونے کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ منیجر میٹریل مینجمنٹ اور اپر ٹیکنیکل سب آرڈینیٹ سٹاف ( لائن سپرنٹنڈنٹ I، ایس ایس او I ، ٹیکنیکل اسسٹنٹ ، فورمین ) بنیادی سکیل17میں اپ گریڈ ہونے کے بعد اپنے عہدے کی جگہ ایڈیشنل سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او ) استعمال کرسکیں گے۔