حیدرآباد، 26,27نومبرکے ورکرزکنونشن کے سلسلے میں جماعت اسلامی کی تیاریاں عروج پر

منگل 22 نومبر 2016 22:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء) 26,27نومبرکے ورکرزکنونشن کے سلسلے میں جماعت اسلامی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں یوسی اور زونل سطح پر کارکنان بڑی تعدادمیں کنونشن میں شریک ہونگے ۔ جماعت اسلامی زون لطیف آباد،قاسم آباد،زون عثمان شاہ،گاجہ ،ٹنڈوجام زون اور گاجہ موری سیری زون میں ورکرزکنونشن میٹنگ ،اجتماعات اوررابطے کیے ہیں جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے امیرحافظ طاہر مجید،سیکریٹری عقیل احمدنے تمام زون کے دورے مکمل کرلیے ہیں گزشتہ روزٹنڈوجام اورگاجہ موری زون میں کارکنان کے اجتماع اورمیٹنگ سے خطاب کیا۔

جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ضلعی صدرظہیرالدین شیخ نے اسامہ شیخ ،عدنان دانش ودیگر کے ہمراہ شہربھرمیں کارکنان سے رابطے مکمل کرلیے ہیں ۔

(جاری ہے)

امیرجماعت اسلامی حافظ طاہر مجیدنے کہاہے کہ باغ جناح کراچی کاکل سندھ ورکرزکنونشن نئی صبح کاآغازہوگاجماعت اسلامی کاکارکن اپنے رب سے راضی ہے دین سے جوڑنے اورملک قوم کیلئے کارکنان نے مسلسل جدوجہدکاراستہ اختیارکیاہے ۔پوری قوم جیسے چاہے نظراٹھاکردیکھ لے جماعت اسلامی کے سوامایوسی نظرآئیگی جماعت اسلامی ہی وہ واحددینی سیاسی قوت ہے جوعوام کواندھیروں سے نکال سکتی ہے کارکنان کی اسلامی نہج پر تربیت جماعت اسلامی کاطرہ امتیازہے ورکرزکنونشن اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :