ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں سونامہنگا ہوگیا

منگل 22 نومبر 2016 22:08

ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں سونامہنگا ہوگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںاضافے کے ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںبھی سونامہنگاہوگیا۔منگل کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں9ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1217ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںدس گرام سونے کی قیمت میں257روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیں دس گرام سونے کی قیمت43ہزار371روپے سے بڑھ کر43ہزار628روپے پرجاپہنچی ۔#