پاکستان ریلوے رواں مالی سالی کوئی منصوبہ شروع نہ کر سکا ، ریلوے پولیس کا سالانہ خسارہ اربوں روپے بڑھ گیا

ML1 منصوبہ پشاور تا لاہورسنگل ٹریک ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے مکمل کرنے کا فیصلہ

منگل 22 نومبر 2016 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء) پاکستان ریلوے رواں مالی سالی کوئی منصوبہ شروع نہ کر سکا ، ریلوے پولیس کا سالانہ خسارہ اربوں روپے بڑھ گیا، ML1 منصوبہ پشاور تا لاہورسنگل ٹریک ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزارت ریلوے کے ذرائع کے مطابق پشاور تا لاہور ریلوے تریک ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے آسان شرائط پر تعمیر کیا جائے گا، ML1 کی فزیبلٹی رپورٹ بھی بنک نے کروڑوں روپے خرچ کر کے باقاعدہ تیار کر لی ہے ۔

ریلوے ذرائع کے مطابق چھ سات سال پہلے ایشین بنک نے اس پر کام کیا لیکن بعد ازاں ریلوے حکام کی سرد مہری کی وجہ اس پر کام کا آغاز نہ کیا جا سکا ،اب چین کے محکمہ ریلوے کے حکام کے ساتھ وزیر ریلوے اور دیگر افسران نے اپنے دورہ کے دوران جب سی پیک میں شامل ریلوے ٹریکس پر کام کرنے کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا تو اس میں بھی ML1 پشاور تا لاہور ٹریک کا منصوبہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی دلچسپی اور ان کی فزیبلٹی رپورٹ کا تذکرہ کیا گیا جس پر کسی قسم کے تحفظات نہیں ہونے چاہیئں ۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام نے چین کے متعلقہ حکام کے ساتھ ML2 کی تعمیر اور دیگر ریلوے منصوبوں پر کام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی ۔امید ہے چینی حکام کے ساتھ یہ معاملات جلد طے ہو جائیں گے ۔ریلوے ذرائع کیمطابق ریلوے پولیس کی حثیت سفید ہاتھی کی طرح ہے ۔ریلوے پولیس کی کاکردگی اطمینان بخش نہ ہونے کے باوجود مالی بجٹ کا خسارہ سالانہ بڑھ رہا ہے ،اس پر کٹ لگانے سے کاقی خسارہ کم ہو سکتا ہے ، ایک تجویز یہ بھی دی جارہی ہے کہ ریلوے پولیس کے اہلکاروں کو محکمہ ریلوے کے دیگر شعبوں میں کھپا کر ان سے دوسرے شعبہ جات میں کام لیا جائے ۔اس شعبہ کے اخراجات کو کم سیکم کرنے کی کوشش کی جائے تاہم ریلوے پولیس کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔(عمران چودھری)