پاکستان اسٹاک مارکیٹ دوبارہ بلندیوں کی نئی سطح پر جا پہنچی

کے ایس ای100انڈیکس 42700 پوائنٹس کی حد عبور تو کر گیا، سطح کو برقرا ر نہ رکھ سکا

منگل 22 نومبر 2016 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء) بازار حصص کی سرگرمیاں بڑھتے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ دوبارہ بلندیوں کی نئی سطح پر جا پہنچی ،کاروبار کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 42700 پوائنٹس کی حد عبور تو کر گیا مگر اس سطح کو برقرا ر نہ رکھ سکا تاہم مارکیٹ 42600پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوئی۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں59 ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان غالب رہا ،بینکنگ ،ائیر لائن ،پیٹرولیم ،گیس اور اسٹیل سیکٹر میں خریداری میں تیزی اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42500،42600اور42700پوائنٹس کی3حد عبور کر گیا مگر کاروبار کے بند ہونے سے قبل انڈیکس 42700پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا اس طرح تیزی کے باعث منگل کے روز کے ایس ای100انڈیکس2بالائی حدعبورکرنے میں کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

منگل کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں192.54پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس42439.4پوائنٹس سے بڑھ کر42631.58پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس125.96پوائنٹس کے اضافے سی22961.92 اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس29239.4پوائنٹس سے بڑھ کر29441.90پوائنٹس پربندہوا۔منگل کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں59ارب57کروڑ29لاکھ99ہزار836روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم86کھرب15ارب37کروڑ16لاکھ78ہزار400روپے سے بڑھ کر86کھرب74ارب94کروڑ46لاکھ78ہزار236روپے ہوگیا۔

منگل کومارکیٹ میں46کروڑ70لاکھ2ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ پیرکے روز34کروڑ70لاکھ88ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روز مجموعی طورپر428کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی260کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،152میںکمی اور16کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے پیس پاک لمیٹڈ4کروڑ57لاکھ،سمٹ بینک3کروڑ73لاکھ،پی آئی ای3کروڑ42لاکھ،بینک آف پنجاب2کروڑ46لاکھ اورازگارڈنائن1کروڑ50لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں215.89روپے اورنیسلے پاکستان کے بھائومیں200روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھائومیں47.50روپے اورایکسائیڈپاک کے بھائومیں34.47روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی