ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

منگل 22 نومبر 2016 20:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بالائی پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چترال04، دیر 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات منفی04، کوئٹہ منفی01، دالبندین اور گوپس 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :