حکومت پنجاب نے زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں،ملک محمد اقبال چنڑ

منگل 22 نومبر 2016 20:05

لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے 100ارب روپے کی خطیر رقم کے کسان پیکج کے ذریعے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، کسان پیکج حکومت کی زرعی معیشت اور دیہی علاقوں کی ترقی کے عزم کا عکاس ہے۔یہ با ت انہوں نے لال سہانرا میں کسانوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔

اس موقع پر ملک ظہیر اقبال چنڑ، ملک جعفر بھٹی، چوہدری غلام سرور، فرغام اشتیاق فری بھائی، چوہدری فضل الٰہی، انور گورایہ، چیئر مین یونین کونسل رائے اسد رسول، حاجی جند وڈا اور حاجی منظور خان بلوچ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ 100ارب روپے کا کسان پیکج ہو یا 300ارب روپے کا صاف پانی پروگرام،دیہی علاقوں میں 150ارب روپے کی مالیت کا پختہ سڑکوں کا پروگرام ہو یا آبپاشی کے نظام میں بہتری کیلئے اربوں کے منصوبے،ان تمام اقدامات کا مقصد زرعی معیشت اور کسان وکاشتکاروں سمیت دیہی علاقوں میں بسنے والے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنا اور بھرپور ترقی کو یقینی بنانا ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ میں کسان اور چھوٹے کاشتکاروں کیلئے جاری ترقیاتی منصوبے پنجاب کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کسان دوست ہے جو دعوئوں پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پنجاب سمیت پاکستان بھر کے کاشتکاروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا،انہوں نے کہا کہ ان مشکلات کے تدارک کیلئے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایک جامع کسان پیکج دیا جس میں حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کے اشتراک سے کاشتکاروں کو 55ارب روپے سے زائد براہ راست سبسڈی فراہم کی،کاشتکاروں کی اس بروقت مالی معاونت وامداد سے ان کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی اور زرعی معیشت میں بہتری آئی،قبل ازیں صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے عباس نگر میں الرحمت کاٹن فیکٹری کا افتتاح کیااور لال سہانرا میں ایک تعزیتی اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :