احتجاج اور مظاہروں کے لیے فوری ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے‘ محمد ناصر حمید خان

منگل 22 نومبر 2016 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے پنجاب و ضلعی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتجاج اور مظاہروں کے لیے فوری طور پر ضابطہ اخلاق مرتب کریںاور اس پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد کرائیں۔

(جاری ہے)

تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ احتجاج ،مظاہروں اور تقریبات کے لیے شہر کی مصروف ترین سڑکیں بند کردینا ایک فیشن بنتا جارہا ہے جس کا دائرہ کار اب گلی محلوں تک بھی پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے بالخصوص ٹریفک کے بہت سنگین مسائل پیداہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال تاجروں کے لیے بھاری تجارتی و معاشی نقصان اور عوام کے لیے سخت ذہنی اذیت کا سبب بن رہی ہے کیونکہ بدترین ٹریفک جام ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے تجارتی اشیاء کی آمد و رفت بٴْری طرح متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور مظاہرے کرنا لوگوں کا حق ہے لیکن اس کے لیے ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے، یہ نہیں کہ کوئی بھی جب چاہے اور جہاں چاہے مظاہرہ شروع کرکے لاکھوں لوگوں کو بٴْری طرح پریشان کرتے ہیں۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ پنجاب اور ضلعی حکومتیں اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائیں گی۔

متعلقہ عنوان :