کے ایس ای 100 انڈیکس 192.54 پوائنٹس کے اضافے سے 42631.58 پوائنٹس پر بند

منگل 22 نومبر 2016 17:26

کراچی ۔ 22 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 192.54 پوائنٹس کے اضافے سے 42631.58 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 59 ارب 57 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار 836 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 6 ارب 82 کروڑ 99 لاکھ 90 ہزار 183 روپے کی تیزی رہی، اسی طرح خرید و فروخت میں 11 کروڑ 99 لاکھ 14 ہزار 520 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 192.54 پوائنٹس کے اضافے سے 42631.58 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 125.96 پوائنٹس کی تیزی سے 22961.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 202.86 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 736.69 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 118.43 پوائنٹس کی کمی سے 18318.55 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 310.64 پوائنٹس کی تیزی سے 16014.36 پوائنٹس پر جا پہنچا۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 182.95 پوائنٹس کے اضافے سے 20365.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 428 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 260 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 152 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 215.89 روپے کے اضافے سے 4533.87 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 200 روپے کی تیزی سے 8500 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز ایکس ڈی اور ایکسائیڈ (پاک) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 47.50 روپے کی مندی سے 7410 روپے اور ایکسائیڈ (پاک) کے حصص کی قیمت بھی 34.47 روپے کی کمی سے 1099.82 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پیس (پاک) لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 57 لاکھ 74 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 11.20 روپے سے شروع ہو کر 12.03 روپے پر بند ہوئی جبکہ سمٹ بینک کے 3 کروڑ 73 لاکھ 65 ہزار 500 حصص کے سودے 5.24 روپے سے شروع ہو کر 4.85 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 46 کروڑ 70 لاکھ 2 ہزار 790 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 16 ارب 33 کروڑ 47 لاکھ 23 ہزار 321 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 86 کھرب 15 ارب 37 کروڑ 16 لاکھ 78 ہزار 400 روپے سے بڑھ کر 86 کھرب 74 ارب 94 کروڑ 46 لاکھ 78 ہزار 236 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 159 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 5 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 10کروڑ 46 لاکھ 92 ہزار 800 حصص کا کاروبار ہوا۔