ایل ڈی اے نے جوہر ٹائون میں کروڑوں روپے مالیت کے چار پلاٹ قبضہ گروپوں سے واگزار کروالئے

منگل 22 نومبر 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ ون کے عملے نے گزشتہ روز جوہر ٹائون کے جی تھری اور جی فوربلاکوں میں واقع کروڑوں روپے مالیت کے چار پلاٹ لینڈ مافیا کے ناجائز قبضے سے واگزار کر والئے ۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کے عملے نے غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کر کے بلاک جی تھری کے پلاٹ نمبر92اے اور314اور بلاک جی فور کے پلاٹ نمبر46اور 141واگزار کروا لئے ۔