پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹر زکی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئی 5 ارب 16لاکھ 85ہزار کی منظوری

منگل 22 نومبر 2016 16:52

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 32 ویں اجلاس میںلائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سیکٹر اور فارسٹری ،وائلڈ لائف اینڈفشریز سیکٹر کی4 سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 5 ارب 16 لاکھ 85ہزار روپے کی منظوری دی ۔

صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 32ویں اجلاس میںجن دو ڈویلپمنٹ سکیٹرز کی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی سکیمیںصوبہ پنجاب میں گائے کے گوشت کی پیدوار کو مزید بڑھانے کے لیے (فیز - II) 56کروڑ 15لاکھ 07ہزار روپے،چھوٹے اور بڑے جانوروں کی افزائش نسل میں اضافے کے لیے 1ارب64کروڑ41لاکھ28ہزار روپے ،لائیوسٹاک پرڈکشن کی Strategic De-Worming and Vaccinationکی مدد سے پیداوار بڑھانے کے لیے 02ارب 64کروڑ 47لاکھ روپے اور محکمہ جنگلات ،جنگلی حیات اور ماہی پروری سیکٹر کی سکیم فش فارمرز کمیونٹی کو میچنگ گرانٹ کی بنیاد پر سولر پمپس کی فراہمی کے لیی15کروڑ 13لاکھ 50ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :