این بی پی ایکسچینج ریٹس،امریکی ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی فروخت 104.60 روپے پر بند

منگل 22 نومبر 2016 16:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے ٹریژری مینجمنٹ گروپ کے مطابق امریکی ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 104.60 روپے رہی جبکہ ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر، اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 104.40 روپے اور 104.19 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ ایکسچینج ریٹس کے مطابق برطانوی پائونڈ کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 130.60 روپے اور ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 130.35 روپے اور 130.09 روپے مقرر کی گئی۔

اسی طرح یورو کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 111.17 روپے رہی جبکہ ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 110.96 روپے اور 110.73 روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :