امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام، یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدروں میں اضافہ

منگل 22 نومبر 2016 16:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحام رہا جبکہ یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم گذشتہ کاروباری روز کی قدروں برقرار رہے تاہم یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدروں میں بالترتیب 32 پیسے اور 1.55 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہا۔ مزیدبرآں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے پر مستحکم رہے۔ دریں اثناء یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 111.94 روپے سے بڑھ کر 112.28 روپے اور قیمت خرید 109.29 روپے سے بڑھ کر 109.62 روپے جبکہ برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 130.37 روپے سے بڑھ کر 131.91 روپے اور قیمت خرید 127.28 روپے سے بڑھ کر 128.79 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :