روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 150 روپے اور 6 ہزار 591 روپے پر بند

منگل 22 نومبر 2016 16:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو روئی کی نئی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 150 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس6 ہزار 591 روپے پر مستحکم رہے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 285 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 736 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 25 ہزار گانٹھوں کے سودے 6 ہزار روپے سے 6 ہزار 400 روپے فی من پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میاں والی کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 6 ہزار روپے فی من رہے جبکہ وہاڑی کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 150 روپے فی من پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ چھنی گوٹ کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 400 فی من رہے۔ اسی طرح فیروزہ کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 350 روپے فی من رہے جبکہ لیاقت پور اور کوٹ سبزل کی روئی کی فی کس 800 گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار 350 روپے فی من پر بند ہوئے۔