ایس بی سی اے کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں متعدد غیرقانونی تعمیرات کو منہدم وسربمہرکردیا

منگل 22 نومبر 2016 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ڈائریکٹرجنرل نورمحمدلغاری کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں فلیٹ /یونٹ طرز کمرشل پلازہ سمیت متعددغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم وسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے صدرٹائون میں پلاٹ نمبر 37-1,RB-2رام باغ پر پانچویںمنزل کی آرسی سی چھت اورپارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر27,SR-Rپر پارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیا،92,RB-6ساتویں منزل کی آرسی سی چھت،جمشید ٹائون کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر62-Sبلاک 2پر تیسری منزل کی دیواروں اورآرسی سی چھت،پلاٹ نمبر 61-Aبلاک 6میں غیرقانونی دکانوں ،پلاٹ نمبر 3Kبلاک 2پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت جبکہ محمود آبادکے علاقے میں پلاٹ نمبرD-8پر دوسری منزل کی دیواروں اورپلاٹ نمبر D-23پر پانچویں منزل کی آرسی سی چھت اور دیواروںکو منہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبر1175اور 1176،پلاٹ نمبر 15/73،بلاک 3بہارمسلم سی ایچ ایس ، پلاٹ نمبر C-117،بلاک 15، پلاٹ نمبر E-48/1بلاک 7اور پلاٹ نمبر D-46/1بلاک 7کی لازمی کھلی جگہ پر غیرقانونی تعمیرات ،پلاٹ نمبر 72،بلاک 3،بہادریارجنگ سی ایچ ایس پر غیرقانونی دکانوں کی تعمیرات ، پلاٹ نمبر A-127،بلاک 13/D-1پر تیسری منزل کی مکمل تعمیرات،پلاٹ نمبرA-228،بلاک 13/D-1پرگرائونڈتادوسری منزل اورپلاٹ نمبر FL-4،بلاک 13-Dپر پینٹ ہائوس کی دیواروں اور آرسی سی کالمز جبکہ پلاٹ نمبر A-46،بلاک 13/D-2پر دیواروںکو منہدم کردیااور پلاٹ نمبر FL-3بلاک 13/Aپرغیرقانونی دکانوں کوسربمہرکردیاگیا۔

علاوہ ازیںگلشن اقبال ٹائون ہی میں پلاٹ نمبر 689/5فاطمہ جناح کالونی پرپانچویں منزل کی آرسی سی چھت،پلاٹ نمبر B-10,Row Kبلاک 2سیکٹر16-A،کنیزفاطمہ سی ایچ ایس پر دوسری منزل کے نوتعمیرکالمزاوردیواروںکومنہدم کردیاجبکہ پی آئی بی کے علاقے میں پلاٹ نمبر96.PIBپر پانچویں منزل کی دیواروں ،آرسی سی کالمز،جبکہ لازمی کھلی جگہ کی خلاف ورزی کے زمرے میں پلاٹ نمبر1158.ABC-PIB ،کی گرائونڈتاپہلی منزل اورپلاٹ نمبر640-PIBکے گرائونڈفلور پر غیرقانونی دیواروں اور آرسی سی کالمزکومنہدم کردیاگیا۔

دریں اثناڈیمالیشن اسکواڈ کی ایک ٹیم کی جانب سے کورنگی ٹائون میںکی جانے والی کاروائی میںپلاٹ نمبر 47سیکٹر15پر گرائونڈاور میزنائین فلور پر غیرقانونی تعمیرات،پلاٹ نمبر ST-1,ST-2/1سیکٹر16پر آرکیڈ کی جگہ پر تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ جبکہ پلاٹ نمبرC-1/48پر تیسری منزل اور پلاٹ نمبر 29سیکٹر15پر گرائونڈتاپہلی منزل کی دیواروں اورکالمزکومنہدم کردیاگیا۔مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔