انڈونیشیاء کا 2019 ء تک کوئلے کی برآمد نصف کرنے کا منصوبہ

منگل 22 نومبر 2016 15:12

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) انڈونیشیاء نے 2019 ء تک کوئلے کی برآمد نصف کرنے کا منصوبہ بنالیا جس کی وجہ مقامی طلب میں اضافہ اور پیداوار میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت توانائی کے کوئلے کے شعبے کے سربراہ ہرسونیو وبووو نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے کوئلے کی پیداوار میں کمی اور مقامی طلب میں اضافے کے باعث 2019 ء تک کوئلے کی برآمد کو موجودہ سطح سے نصف پر لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 2019 ء تک کوئلے کی برآمد کم ہوکر 160 ملین ٹن رہ جائے گی۔2019 ء کے بعد کوئلے کی سالانہ پیداوار 400 ملین ٹن کی سطح پر فلیٹ رکھی جائے گی۔