16 ء کی اجناس کی پیداوار 64 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے،یوکرین

منگل 22 نومبر 2016 15:12

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء)یوکرین نے کہا ہے کہ 2016 ء کے دوران اس کی اجناس کی پیداوار 64 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر زراعت تاراس کوٹوے نے گزشتہ روز ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ رواں سیزن کے دوران اجناس کی پیداوار 4.4 ٹن فی ہیکٹر کے حساب سے 64 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔انھوں نے کہا کہ کاشتکاروں نے گزشتہ ہفتے کے اختتام تک 59.3 ملین ٹن اجناس کی برداشت کرلی ہے جس میں 20.2 ملین ٹن مکئی بھی شامل ہے۔