فوڈ اتھارٹی حکام کی مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

منگل 22 نومبر 2016 15:05

فیصل آباد۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شہبازسرور نے مختلف سویٹس اینڈبیکرز اورفاسٹ فوڈ سنٹرز کو چیک کیا اوربعض معاملات کوبہتر بنانے سے متعلق نوٹسز جاری کئے۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رائل بیکرز،دانش سویٹس اینڈ بیکرز،خان چپلی کباب جڑانوالہ روڈ کو نیلے ڈرمز کے استعمال اور ورکرز کے دستانے نہ پہننے پرنوٹس دئیے۔

علاوہ ازین منیر ٹیسٹی پوائنٹ،میاں رمضان ہوٹل،عدنان پان شاپ،رانا یاسر پان شاپ، قادری نوشاہی ہوٹل،مرحبا چسکا پوائنٹ ستیانہ روڈ،کیفے،بمبئے اینڈ چکن گورونانک پورہ،جانی کباب،اورینٹ فوڈ،ذیشان مرغ چنے جڑانوالہ روڈ فوکس اینڈ نائفس کوہ نورسٹی اوردیگر سنٹرز کو بھی اصلاح احوالے سے متعلق نوٹسز جاری کئے۔