فوڈ آرڈیننس کے تحت کاروباری مقامات کے جائزہ کیلئے 10 دسمبر تک درخواستیں طلب

منگل 22 نومبر 2016 15:05

فیصل آباد۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل ۱ٓباد نے فوڈ ۱ٓرڈیننس کے تحت کاروباری مقامات کے جائزہ کیلئے دس دسمبر تک درخواستیں طلب کرلی ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز شہباز سرور نے ہوٹلز،ریسٹورنٹس،فوڈ سنٹرز،فاسٹ فوڈ پوائنٹس،فیکٹریز و کارخانوں اور فوڈ کے کاروبار سے منسلک افراد / کمپنیز کو مطلع کیا ہے کہ وہ 15 دسمبر تک تمام متعلقہ اشیاء پنجاب فوڈ اتھارٹی/ پنجاب فوڈ آرڈیننس 2011ء کے مطابق درست کرلیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں رہنمائی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فیصل آباد کے نام سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر P-3 ممتاز بلاک مسلم ٹائون نمبر 1 پر دفتری اوقات میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ درخواست پر متعلقہ کاروباری جگہ کا ایڈریس اور فون نمبر درج ہونا چاہیئے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے درخواست پر کاروباری مقام کا معائنہ کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ درخواستیں 10 دسمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 041-9330756 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔