برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ 23ارب96کروڑ ڈالرہونا تشویشناک ہے ‘افتخار بشیر

تجارتی پالیسی میں مختص رقم کو استعمال میں لاکر بیرون ملک نئی منڈیاں تلاش کی جائیں‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

منگل 22 نومبر 2016 14:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے پاکستان کے تجارتی خسارہ میں 1ارب96کروڑ کے اضافہ کے ساتھ 23 ارب 96کروڑ ڈالر ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے سازگا ر ماحول کے ساتھ ساتھ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے کیونکہ مہنگی بجلی اور گیس کے باعث اشیاء کی پیداوار ی لاگت بڑھ رہی ہے اور پاکستان مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث ملکی برآمدات میں مسلسل کمی اور تجارتی خسارہ میں اضافہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ حکومت نے نئی تجارتی پالیسی میں اربوں روپے مختص کیے تھے ۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ اس رقم کو استعمال میں لاکر بیرون ملک نئی منڈیاں تلاش کی جائیں اور بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی نمائش کی جائے تاکہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے۔ انہوںنے کہا کہ گوادر بندر گاہ سے بحری جہازوں کی آمدورفت اورپاک چین اقتصادی راہداری پر آمدورفت سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :